بہادر خاتون فوٹو جرنلسٹ کے گِرد گھومتی نئی تھرل ایکشن ہالی ووڈ فلم ’’کامینو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

بہادر خاتون فوٹو جرنلسٹ کے گِرد گھومتی نئی تھرل ایکشن ہالی ووڈ فلم ’’کامینو‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ایوری کولمبین جنگلات میں جرائم میں ملوث ایک ایسے گروہ کی حقیقت جان جاتی ہے جو مجرمانہ سرگرمیوں کی سربراہی کرر ہے ہوتے ہیں۔خاتون جرنلسٹ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ تمام ثبوت لے کر فرار ہونے کی کوشش کرتی ہے تاہم جرائم پیشہ افراد جرنلسٹ کو قتل کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ مشکل ترین حالات میں حق کی آواز بلند کرتی اس فوٹو جرنلسٹ کا کردار نامور ہالی ووڈ اداکارہ زوئی بیل نبھا رہی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں نیچو ویگالینڈو، فرانسیسکو بیریئا رو،شیلا وینڈ، ڈومینیک رین نینسی گومیز، جیسن کنیلا اورکیون پولاک شامل ہیں۔بلیبرگ انٹرٹینمنٹ کی تیار کردہ اس سنسنی خیز ایکشن تھرل فلم کو رواں سال اپریل کے وسط میں امریکی سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا

Most Popular