برطانیہ میں باربر شاپ کے مالک نے انوکھا انداز کا فرش بنا لیا
انٹرنیٹ پر ہر طرف دھوم مچی ہے ،، برطانیہ کے اس ہجام کی ۔ جس نے ایسی نفاست سے اپنی دکان کا فرش تیار کیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ، ڈڈلی کے علاقے میں واقعہ یہ دکان ہے اٹھائیس سالہ ہجام کی ،، جس کو دکان کے فرش کیلئے تقریبا ایک ہزار پاؤنڈ کا خرچہ بتایا گیا،، پھر کیا تھا اس نے ایک ایک پینی جوڑ کر دکان کے فرش کو اسی سے تعمیر کر دیا ،، پندرہ فٹ کی دکان کے فرش پر ستر ہزار سکے لگے ، تاہم فرش ایسا خوبصورت بنا کہ ہر طرف اس کے چرچے ہو گئے ،، ہجام کے مطابق وہ اپنی دکان سے بےپناہ پیار کرتا ہے اور اسی لیے اس نے یہ محنت کی ہے،