تیزرفتارزندگی کی مثال دبئی میں قائم ہوئی جہاں سفر کرنے کیلئے ایئر ٹیکسی آگئی ہے
بس،ٹرین اورجہاز کی بات اب پرانی ہوگئی، اب تو آگئی ہے ایئر ٹیکسی،جس کی آزمائشی سروس کا دبئی میں جلد آغاز ہوگا،، حکام کا کہنا ہے کہ دبئی کی سڑکوں پر ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایئر ٹیکسی کی آزمائشی سروس اس سال کے آخر تک شروع کردی جائےگی،ایئر ٹیکسی میں دو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اہم بات یہ ہے کہ اس ٹیکسی میں بیٹھ کر اڑنے کے لیے کسی پائلٹ یا لائسنس کی ضرورت نہیں ،، ایئر ٹیکسی آلودگی بھی نہیں پھیلائے گی،، بجلی سے چلنےوالی اس آٹو پائلٹ ٹیکسی میں لوگ اپنی منزل پر منٹوں میں پہنچ جائیں گے۔