100میٹر لمبا عروسی لباس تیار
بیجنگ(نیٹ نیوز) دلہن کے لئے عروسی جوڑا بھاری رقم خرچ کرکے اور خاص توجہ کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے ”ینان“ میں شادی کے دن کیلئے دلہن کا ایسا لباس تیار گیا ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔ چین کی ایک ویڈنگ ڈریس کمپنی نے 100 میٹر طویل انوکھا اور منفرد عروسی جوڑا تیار کیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے