ہالی وڈ کی فلم"بلیڈ رنر ٹوئنٹی فورٹی نائن"کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی
ہدایت کار ڈینس ولینیوو کی یہ فلم انیس سو بیاسی میں بننے والی شہرہ آفاق فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی میں سن 2049 کے دور کی عکاسی کی گئی ہے،
دور جدید میں محبت اور دشمنی کی داستان پر مبنی فلم میں ایکشن کا بھی خوب تڑکہ لگایا گیا ہےتھرلر فلم میں ہیریسن فورڈ، ریان گوسلنگ، اینا دی آرمز،لینی جیمز اور روبن رائٹ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔سائنس فکشن ایکشن فلم"بلیڈ رنر ٹوئنٹی فورٹی نائن" رواں سال چھ اکتوبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔