برصغیرکی نامورگلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو بچھڑے 17 سال بیت گئے۔

برصغیرکی نامورگلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو بچھڑے 17 سال بیت گئے۔

ملکہ ترنم نور جہاں اکیس ستمبر انیس سو چھبیس کوقصور میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی جبکہ نور جہاں ان کا فلمی نام تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انیس سو پینتیسمیں "پنڈ دی کڑی " سے کیا ۔ انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ ،تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں انہوں نے میریاڈھول سپاہیا ، اے وطن کے سجیلے جوانوں ، ایہہ پتر ہٹاں تے نئیں وِکدے، رنگ لائے گا شہیدوں کا لہوسمیت بے شمارملی نغمے گا کر قوم اورفوج کے جوش وولولہ میں اضافہ کیا۔


رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو۔

انہوں نے مجموعی طورپردس ہزارسے زائدغزلیں اورگیت گائے جن میں فیض احمدفیض کی نظم'' مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ'' بے پناہ ہٹ ہوا جس نے ملکہ ترنم کو کامیابیوں کے نئے سفرپرگامزن کردیا۔

مجھ سے پہلی سی محبت

نورجہاں نے اپنی سریلی اور پختہ آواز سے کئی نسلوں کو اپنا گرویدہ بنایا آج وہ ہم میں نہیں لیکن ان کی آواز کا جادو آنے والی نسلوں کو بھی مسحور کرتا رہے گا۔

گائے گی دنیا گیت میرے

اگرچہ میڈم نورجہاں تیئس دسمبر دوہزار کواس جہان فانی سے کوچ کر گئیں لیکن دنیا بھر کے فلم بینوں، علم موسیقی سے رغبت رکھنے اورچاہنے والوں کے دلوں میں اپنےگیتوں کی بدولت ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

Most Popular