عید کی آمد پر بڑے تو بڑے بچے بھی شاپنگ میں مصروف ہیں۔
عید قریب آتے ہی لاہور کے بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔ خواتین کا معاملہ ایک طرف رہا بچوں کی کثیر تعداد عید کے لیے کپڑے خریدتی اور جوتیاں میچنگ کرتی نظر آتی ہے۔ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے بھی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ پہلے خوشیوں کے تہوار منانا اتنا مشکل نہ تھا۔ مہنگائی کے باوجود انہیں بچوں کیلیے خریداری کرنا پڑتی ہے۔ کپڑوں، جوتوں اور چوڑیوں کی دکانوں پر والدین کے ساتھ خریداری کرتے بچے مہنگائی سے بالکل بے خبر ہیں۔ والدین اپنے بچوں کی خوشی کیلیے انہیں ہرچیز خرید کر دیتے ہیں لیکن بچے ہیں کہ پھر بھی چھوٹی چھوٹی بات پر اڑ جاتے ہیں۔