نامناسب طرز زندگی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت

نامناسب طرز زندگی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین صحت

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ نامناسب طرز زندگی سے شوگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے اور چار سال کے کم ترین عرصہ کے دوران شوگر کے مریضوں کی تعدادسات ملین سے چودہ ملین تک بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ معروف معالج پروفیسر زمان شیخ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر لوگوں نے زندگی بسر کرنے کے طور طریقوں کو بہتر نہ بنایا اور کھانے پینے کی غیر محفوظ اشیاءسے اجتناب نہ کیا تو ان میں شوگر کے مر ض میں مبتلا ہونے کے خدشات میں دوگنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے صحت مند اور محفوظ خوراک کے ساتھ ساتھ ورزش کی عادت انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے شوگر کو ایک خاموش قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوگر کے مرض سے انسان کے دل ،آنکھوں اور پھیپھڑوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Most Popular