یوم پاکستان کی مناسبت سے پیرس میں چھبیس مارچ کو دیسی پیرس شو میں بلال سعید ، بونافائیڈ پرفارم کریں گے

یوم پاکستان کی مناسبت سے پیرس میں چھبیس مارچ کو دیسی پیرس شو میں بلال سعید ، بونافائیڈ پرفارم کریں گے

پیرس( صاحبزادہ عتیق سے )یوم پاکستان کی مناسبت سے پیرس کے مشہور ریسٹورنٹ اور میرج ہال شاہ نواز میں موسیقی کے ایک شاندار پروگرام کا اعلان گیا ہے۔ شاہ نواز میرج ہال میں چھبیس مارچ کو ہونے والے رنگا رنگ موسیقی کے اس پروگرام میں پاکستانی و انڈینمیوزک انڈسٹری میں یکساں مقبول معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید کو مدعو کیا گیا ہے بلال سعید کے علاوہ ’بونافائیڈ ‘ گروپ بھی اس شو میں پرفارم کرے گا۔ دیسی پیرس شو کے آرگنائزر جانے پہچانے بزنس مین افزان شاہ نواز اور ابرار کیانی ہیں۔ شاہنواز ریسٹورنٹ اورکیانی ریسٹورنٹ کے اشتراک سے چھبیس مارچ کومنعقد کیے جانے والے ’دیسی پیرس شو‘‘ کی تیاریاں زور و شور سے ختمی مراحل میں ہیں۔ فیمیلیز کے لئے نشستوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ اور سیکیورٹی کا بھی خاطر خواہ بندوبست کیا گیا ہے۔ نوجوان بزنس میناور شاہنواز ریسٹورنٹ کے مالک افزان شاہ نواز اور کیانی ریسٹورنٹ کے مالک ممتاز بزنس مین اور سیاسی و سماجی شخصیت ابرار کیانی نے کہا کہ اہم مواقع پر اس طرح کے شوز کے انعقاد کا مقصد پاکستانی ثقافت اور موسیقی کو فرانس میں پروموٹ کرنا ہے۔ اور صافستھرے ماحول میں فیمیلیز کو تفریح کے مواقع مہیا کرنا ہے۔ اور ہمارا چھبیس مارچ کا پروگرام بھی پہلے پروگراموں کی کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہےکہ پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کو ایک فورم پر یکجا کیا جائے اور انہیں صحت مندانہتفریح مہیا کی جائے تاکہ وہ دیار غیر میں اپنی تہزیب و تمدن اور ثقافت کے رنگوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ابرار کیانی اور افزان شاہ نواز نے مزید کہا کہ دیسی پیرس شو خالصتاً پاکستانی تارکین وطن کو پاکستانی ثقافت سے جوڑنے اور دیار غیر میں ان کو معیاری تفریح فراہم کرنے کی غرض سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس شو کی خاص بات اس شو کو تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات کا تعاون اورحمایت حاصل ہے۔ کیونکہ پاکستانی کمیونٹی کو معیاری تفریح اور دیسی ثقافت کے رنگوں سے لطف اندوز کرنے کیلئے ہم ہمیشہ سرگرم عمل رہے ہیں

Most Popular