قوت گویائی و سماعت سے محروم افرادکے لیے بنائے گئے اس کیفے کے عملے میں بھی ایسے افراد شامل ہیں جوقدرتی طورپہ سننے بولنےکی صلاحیت نہیں رکھتے

قوت گویائی و سماعت سے محروم افرادکے لیے بنائے گئے اس کیفے کے عملے میں بھی ایسے افراد شامل ہیں جوقدرتی طورپہ سننے بولنےکی صلاحیت نہیں رکھتے

کیا خوب کہاوت ہے کہ قسمت توان افرادکی بھی ہوتی ہے جن کے ہاتھوں پہ لکیریں نہیں ہوتیں،بالکل ایسے ہی قوت گویائی و سماعت سے محروم افراد گوسننے اوربولنے کی صلاحیت تونہیں رکھتے لیکن احساسات اورخواہشات سے عاری نہیں ہوتے، معاشرے کے اسپیشل افراد کی مشکلات کوسمجھتے ہوئے قوت سماعت وگویائی سے محروم فیملی نے اسلام آباد کے سیکٹرآئی ایٹ میں اپنی طرزکا پہلا اورانوکھا کیفےقائم کیا ہے،،آوازوں کی دنیا کے شورسے بہت دور۔۔ زندگی گزارتے شہریوں کے لیے بنائے گئے کیفے میں عملہ بھی بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم تو ہےلیکن ان میں اعتماداورحوصلہ کسی طوربھی کم نہیں،
احساس محرومی کا شکارافراد کوبھی دیگرشہریوں کی طرح تفریح اورلذیذ کھانوں سے لطف اندوزہونے اورحوصلوں کے سفرپہ آگے بڑھنے کے لیے بنائے گئے ملکی سطح کے اس پہلے سائن لینگوئج کیفےکا کھانا لذیذ ذائقوں کے باعث شہریوں میں خوب شہرت پا گیاہے،،کرسپی چکن ہو،ٹوئسٹڈ ڈونٹ،چیز یا برگر،سبھی ذائقہ میں بےحدلذیذ ہیں، جبکہ ہیاں کی ڈبل چوکلیٹ براونی بچوں بڑوں سبھی کی من پسندبن گئی ہے۔کیفے میں عام کسٹمرز سمیت اسپیشل افراد کے لیے فوڈ آئٹمزکے ریٹس بھی خا صے مناسب رکھے گئے ہیں جواس کیفے کا اک اورمثبت پہلوہے۔

Most Popular