امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاﺅس کے گارڈن میں سبزیاں کاشت کیں
واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی خاتون اول ملینیا ٹرمپ اپنے دلکش انداز اور سٹال کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں لیکن اب انہوں نے سبزیوں کی اہمیت پر بھی شعور بیدار کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اسی سلسلے میں ملینیا ٹرمپ نے بچوں میں صحت بخش کھانوں اور متوازن غذا کے استعمال کا شعور بیدار کرنے کی کوشش کی اور وائٹ ہاﺅس کے گارڈن میں بچوں کے ہمراہ کاشت کیں ۔لال چیک شرٹ اور سیاہ پینٹ میں ملبوس سن گلاسز لگائے ، سنیکرز پہنے اور ہاتھوں میں لال دستانے پہنے ہوئے ملینیا بچوں میں فوراً گھل مل گئیں۔ انہوں نے سبزیوں کے فوائد اور ساتھ ساتھ آگانے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بچوں کو آگاہی فراہم کرتی رہیں۔