ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ کی فلم’’ میز رنر دی ڈیتھ کیور‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا
ہالی وڈ کی سائنس فکشن ایکشن فلم دی میز رنر تھری دوہزار چودہ اور پندرہ میں بننے والی فلموں کا سیکوئل ہے، فلم کی کہانی دی میز رنر کتاب سے ماخوذ ہے،فلم میں ہیرو اور اسکے ساتھی طاقتور تنظیم کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں جہاں انہیں شدید خطرات کا سامناکرنا پڑتا ہے،فلم میں مرکزی کردار معروف اکادار ڈیلان اوبرائن ادا کریں گے، جبکہ دیگر اہم کرداروں میں کایا سکوڈی لیریو، نیتھائل ایمانیول جلوہ گر ہونگے۔ایکشن اور ایڈوانچر کے مناظر سے بھرپور فلم میز رنر دی ڈیتھ کیور آئندہ برس چھبیس جنوری کو سینما گھروں میں تحلکہ مچائے گی۔