برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے مشینی کٹھ پتلے کو نمائش کے لیے عوام کے سامنے پیش کردیا گیا

برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے مشینی کٹھ پتلے کو  نمائش کے لیے عوام کے سامنے پیش کردیا گیا

برطانوی انجینئرز نے دنیا کے سب سے بڑے مشینی پتلے کو نمائش کے لیے پیش کردیا،،، تینیتس فٹ اونچے پتلے کو برطانیہ کی جنوب مغربی کاؤنٹی ڈیون میں سڑک پر لایا گیا تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے،،، انجینئرز کے مطابق مشینی پتلا برطانیہ میں کان کنی کی قدیم تاریخ کی یاد میں بنایا گیا ہے۔ پتلے کی تیاری کو خفیہ رکھا گیا تھا جس کے لیے شہری علاقے سے دور جگہ منتخب کی گئی۔ انجینیئرز کے مطابق مشینی پتلا برطانیہ کے مختلف کان کنی والے علاقوں میں دو ہفتوں کے دوران ایک سو تیس میل کا سفر طے کرے گا۔ برطانیہ کے قدیم کان کنی کے علاقے کارن وال اینڈ ویسٹ ڈیون مائننگ سائٹ کو دس سال قبل اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا۔

Most Popular