ایڈونچر ، مزاح اور فکشن سے بھر پور ہالی ووڈ فلم 'تھور ریگناروک' کا فائنل ٹریلر جاری کر دیاگیا،
ایڈونچر، مزاح اور فینٹسی سے بھر پور ہالی ووڈ فلم 'تھور ریگناروک' کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،، فلم کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا کو تباہی سے بچانے کیلئے دشمنوں سے لڑتا ہےتائیکا واتیتی کی ہدایتکاری میں بننے والی سائنس فکشن فلم کو کیون فیگ نے پروڈیوس کیا ہےفلم کے مرکزی کردار میں کرس ہیمس ورتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں،، جبکہ کاسٹ میں ٹوم ھیڈلیسٹن ،کیٹی، ایدرس ایلبا اور دیگر شامل ہیںدلفریب اور دلچسپ مناظر سے بھر پور ایڈونچر و سائنس فکشن فلم 'تھور ریگناروک' تین نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔۔