انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی
انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزم کی آواز کا نمونہ حاصل کیا،،، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر فرانزک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے پراسیکیوشن کی درخواست پر ملزم کا آڈیو سیمپل لینے کا حکم دیا تھا،،پراسیکیوشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون میں دو سو چھیاسی کالز کی ریکارڈنگ موجود تھیں ملزم عبدالوہاب پر الزام ہے کہ وہ فیس بک اور واٹس ایپ پر خواتین ڈاکٹرز کو بلیک میل کرکےان سے بھتا وصول کرتا رہا۔