کولمبیا کا ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جو قیدی خواتین چلارہی ہیں
بگوٹا(صباح نیوز)کولمبیا کا ایک ہوٹل ایسا بھی ہے جو قیدی خواتین چلارہی ہیں۔ ان خواتین کو مشہور شیفس نے ناصرف کھانے پکانے سیکھائے ہیں بلکہ مینو ڈیزائن کرنے میں ان کی مد دبھی کی ہے۔ اب تک 170خواتین کو اس کام کی تربیت دی جاچکی ہے ۔ایک خاتون الماس سیزو کا کہنا ہے کہ اس طرح خواتین کو راہ راست پر لانے میں مدد ملے گی اور معاشرے میں بہتری کے آثار پیدا ہوں گے۔