ماضی کی معروف گلوکارہ ناہید اختر کی اکسٹھ ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے
ناہیداختر نے اپنے فنی کیریئرکا آغاز انیس سو چوہترمیں مشہور فلم ننھا فرشتہ سے کیا،،انہیں کئی مشہور اور کامیاب فلموں میں گائیکی کا اعزاز بھی حا صل ہے۔ فلم ’’شمع‘‘ میں ناہید اختر کا گیت’’ کسی مہرباں نے آکر میری زندگی سجادی ‘‘ بہت مقبول ہوا۔ناہید اخترکو موسیقار ایم اشرف نے متعارف کرایا وہ پاکستان چھوڑ کرجانے والی گلوکارہ رونا لیلٰی کا متبادل ثابت ہوئیں۔ ان کے گائے ہوئے گانے آج بھی مقبول ہیں کئی عشرے تک اپنی آواز سے فلمی دنیا پر راج کرنے والی ناہید اختر نے نوے کی دہائی میں گائیکی کی دنیا کو خیرآباد کہہ دیا تھا۔ دوہزار تیرہ میں بائیس سال کے طویل عرصہ کے بعد ناہید اختر نے گلوکاری کے میدان میں واپسی کا اعلان کیا تھا