دولہے نے اپنے شادی کے جوڑے کی پرواہ کیے بغیر پانی میں کود کر بچے کو بچالیا۔
کلٹن اور برٹنی کک اونٹاریو کے کیمبرج میں ایک پارک کے پل پر شادی کی تصویر کے لیے پوز کر رہے تھے۔ دولہے نے بچے کی چیخیں سنی تو بچے کو بچانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی،،اپنے شادی کے جوڑے کی پرواہ کیے بغیر کلیٹن پانی میں کود پڑے اور بچے کو بچا کر کنارے لے آئے۔
بیوی کک کاکہنا ہےکہ ان کی شوہر کی بے غرضی ایسی خوبیاں ہی ہیں جو ان کی محبت کی بنیاد ہیں۔ ان کی شادی کی شوٹ کرنے والے فوٹوگرافر نے ان کی اس بہادری کو اپنے کیمرے میں قید کر لیا اور اس کے بعد سے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ،اب تک لاکھوں افراد اس وڈیو کو لائیک کر چکے ہیں