ہالی ووڈ فلم’دی ایکسپینڈیبلزٹو‘ کا امریکی باکس آفس پرراج برقرار ہے، دوسرے ہفتے فلم نے ایک کروڑپینتیس لاکھ ڈالر کما لیے۔

ہالی ووڈ فلم’دی ایکسپینڈیبلزٹو‘ کا امریکی باکس آفس پرراج برقرار ہے، دوسرے ہفتے فلم نے ایک کروڑپینتیس لاکھ ڈالر کما لیے۔

فلم دی ایکسپینڈ یبلز ٹو میں آرنلڈ شیواز نیگر، سلویسٹر اسٹالون، جان کلاڈ وین ڈیم، چک نورس اور بروس ولز جیسے سپر اسٹار شامل ہیں۔ تیز رفتار ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپوراس فلم نے دو ہفتوں میںپانچ کروڑتئیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ دوسرے نمبر پر بھی ایک ایکشن فلم”دی بورن لیگیسی“ ہے جس نے اس ہفتے نوےلاکھ ڈالر کمائے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ریلیز کی گئی ہارراور ایڈونچرسے بھری اینی میٹڈ فلم ”پیرا نورمن“ چھیاسی لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ امریکی باکس آفس پر مقبول دیگر فلموں میں ”دی کیمپین“، ”اسپارکل“ اور ”دی ڈارک نائٹ رائزز“ شامل ہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular