انسان جیسی شکل والی بلی ملائیشیا میں

انسان جیسی شکل والی بلی ملائیشیا میں

(ویب ڈیسک) ویسے تو ہم لوگوں نے بہت سے قصے کہانیاں سنی ہوئی ہیں۔ لیکن سب کو حیران کرنے والی ایک ایسی ہی خبر آج کل سوشل میڈیا پر بہت مقبول اور سنسنی پہلائے ہوئے ہے۔ ایسی ہی ایک ویڈیو ہماری بھی نظر سے گزری جسے دیکھ کر ہم کو بھی بہت حیرانگی ہوئی۔ ویڈیو میں ایک بلی کا بچہ ہے جو کی شکل تو ہوباہو انسانی بچے سے مشابہت رکھتی ہے مگر جسمانی لحاظ سے وہ بلی کا بچہ ہے۔ یہ ویڈیو ملائیشیا میں بنائی گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ سوشل میڈیا پر اس عجیب وغریب مخلوق کی سائنسی طریقے سے تیارکردہ جعلی ویڈیوگردش کررہی ہے اور بعض افراد اسے عجوبہ قرار دے کر لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔ ینی میٹڈ ویڈیو میں دیکھائی گئی بلی ایک انسانی شکل جیسی ہے جس کے چہرے کے خدوخال بھی انسانی شکل سے ملتے جلتے ہیں۔ انسانی ہاتھ کے بابر اس بلی کے سر پر موجود بال انسانوں سے مطابقت رکھتے ہیں جب کہ ناک اور آنکھیں بھی انسانوں سے ملتی جلتی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بنائی گئی اس جعلی عجیب الخلقت بلی کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں اور صارفین بغیر تصدیق کیے اسے شیئرکررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر خبریں آنے کے بعد ملائیشیا کی پولیس نے انسانی شکل والی بلی کی پیدائش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دراصل اینی میٹڈ ویڈیو ہے اور یہ اصلی بلی نہیں ہے جب کہ لوگ انسانی شکل والی بلی کی پیدائش کی افواہوں کو حقیقت نہ سمجھیں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ کئی بار آنکھ دیکھا بھی سچ نہیں ہوتا۔

Most Popular