امریکہ میں نایاب سماٹرن tigersکے3 بچوں کوپیدائش کےبعد1مرتبہ عوام کےسامنےپیش کردیاگی

امریکہ میں نایاب سماٹرن tigersکے3 بچوں کوپیدائش کےبعد1مرتبہ عوام کےسامنےپیش کردیاگی

امریکہ کے شہر سانتیاگو کے سفاری پارک میں نایاب سماٹرن نسل کی مادہ ٹائیگر جونی نے رواں سال جنوری میں تین بچوں کو جنم دیا۔ جنہیں سفاری پارک کے نئے مسکن میں پہلی مرتبہ عوام کے سامنے پیش کیا گیا۔ نیلسن، کیتھی اور ڈیبی نامی ٹائیگر کے بچوں نے پارک کے نئے مسکن کو خوب پسند کیا اور عوام کو اپنی اٹھکیلیوں سے محظوظ کرتے رہے۔ سفاری پارک کی انتظامیہ کے مطابق تینوں نھنے ٹائیگرز کی انکی خصوصیات کے مطابق پرورش جاری ہے، بچے ماں کے دودھ کے علاوہ پارک انتظامیہ کی جانب سے مہیا کردہ گوشت بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ ملائشین جزیرے سماٹرا میں پائے جانے والے ٹائیگرز کی اس نسل کا نام دو ہزار آٹھ سے دنیا سے ختم ہو رہے جانوروں کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔

Most Popular