مائیکل جیکسن کے مداح آج انکی انسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں

مائیکل جیکسن کے مداح آج انکی انسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں

ڈینجرس اور بلی جینز جیسی ایلبمز سے مقبولیت کی بلندیاں چھونے والے مائیکل جیکسن کی زندگی پاپ گانوں اور ڈانس میں گزری ، مائیکل جیکسن 1958 میں امریکی ملک انڈیانا میں پیدا ہوئے اور صرف 6 سال کی عمر میں 1964 میں بطور چائلڈ اسٹار اپنی گلوکاری کا آغاز کیا ،سیاہ فام خاندان سے تعلق رکھنے والے مائیکل جیکسن کی مقبولیت کی وجہ انکی 80 کی دہائی میں آنے والی ایلبم بلی جینز بنی ،،

اسکے بعد ڈینجرس اور تھرلر جیسے پاپ گانوں میں اپنے مداحوں کو ایسا دیوانہ بنایا جس کی مثال شوبز انڈسٹری میں اور نہیں ملتی ،، مداح مائیکل جیکسن میں جان چھڑکتے تھے ،، مائیکل جیکسن شوبز کے علاوہ دیگر معاشرتی کاموں میں بھی پیش پیش رہے ،، 2009 میں وفات پانے والے مائیکل جیکسن کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتا یاجا تا ہے ،، جس کی وجہ سے وہ 50 سال کی عمر میں چل بسے ،، لیکن انکے گانے اور ڈانس اسٹیپس آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں،،

Most Popular