گھروں کو سجانا، سنوارنا ہر دور کی اہمیت رہا ہے۔لکڑی کے فرنیچر سے پہلے کین سے بنا سامان گھروں کی سجاوٹ میں کام آتا تھا

گھروں کو سجانا، سنوارنا ہر دور کی اہمیت رہا ہے۔لکڑی کے فرنیچر سے پہلے کین سے بنا سامان گھروں کی سجاوٹ میں کام آتا تھا

ایک دور تھا جب ہر گھر میں کین کا فرنیچر پڑا نظر آتا تھا۔۔ بیت کی کرسیاں، صوفے، میز اور موڑے گھر کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔۔ بیت کے صوفوں اور کرسیوں پر بٹھانے کو مہمان اپنی شان سمجھتے تھےجدید دور میں لکڑی کے فرنیچر گھروں کی زینت بن چکے ہیں۔۔ آہستہ آہستہ کین کے فرنیچر کا استعمال کم اور لکڑی کے فرنیچر کا استعمال زیادہ ہونے لگا۔۔ مگر اب روایت تبدیل کر کے پھر سے بیت کی بنی چیزوں کا استعمال فیشن بن رہا ہے۔دُکاندار بھی ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایک دور تھا جب کین کا فرنیچر عام تھا۔۔ اچھی بات ہے کہ پھر سے لوگوں کا رجحان اُس طرف واپس جا رہا ہے کیونکہ یہ لکڑی سے زیادہ پائیدار ہوتا ہنزاکت، لچک، خوبصورت اور پائیداری بیت کی بنی کرسیوں، صوفوں، میز، ٹوکریوں، موڑوں، جھولے اور دیگر اشیاء کی ضمانت ہیں۔۔ کفایت شعاری کا ذریعہ بننے والے بیت سے بنے سامان کی قیمت لکڑی کے فرنیچر سے انتہائی کم ہے اور گھروں کی خوبصورت سجاوٹ کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔۔ بیت کا فرنیچر لکڑی کے سامان سے زیادہ پائیدار بھی ہے۔۔

Most Popular