خوف کے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی فلم"اِٹ" کا فائنل ٹریلر جاری

 خوف کے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی فلم

ہدایتکار اینڈرس موچیٹی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی انیس سو چھیاسی میں لکھے گئے اسٹیفن کنگ کے مشہور ہارر ناول سے ماخوذ ہے، فلم کی کہانی ایک جوکر سے متعلق ہے جو نادیدہ قوتوں کا مالک ہے اور ہربچے کو ایک کے بعد ایک غائب کر دیتا ہے۔دہشت کے واقعات کی منظرکشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکار بل سیرگارڈ،جائڈن لائی برہر، فن وولف ہارڈ، جیویئر بوٹیٹ، نکولس ہملٹن اور صوفیہ للِیز اداکاری کے جوہر دکھائیں گی خوف اور سنسنی کے مناظر سے بھرپور فلم"اِٹ"آٹھ ستمبر کو سینیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Most Popular