جاپان گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے لیے اکتوبر میں چوتھا سیارہ خلاء میں چھوڑے گا۔
جاپان اپنی طرز کے گلوبل پوزیشننگ سسٹم کے لیے اکتوبر میں چوتھا مصنوعی سیارہ خلاء میں چھوڑے گا۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی خلائی تحقیقاتی ایجنسی اور متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز کا کہنا ہے کہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم میچی بی کے نمبر چار مصنوعی سیارے کا تعلق اس سیٹلائٹ نظام سے ہے، جو مالی سال 2018ءسے کام شروع کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا کی جی پی ایس سروسز کے ہمراہ ان مصنوعی سیاروں کی بدولت سمارٹ فونز اور گاڑیوں کے نیوی گیشن سسٹمز میں گلوبل پوزیشننگ کی سہولیات میں خاطرخواہ بہتری آئے گی۔جاپانی خلائی تحقیقاتی ایجنسی اور متسوبیشی ہیوی انڈسٹریز کے مطابق نمبر چار مصنوعی سیارہ جنوب مغربی جاپان کے تانے گاشیما خلائی مرکز سے ایچ ٹو اے راکٹ کے ذریعے10 اکتوبر کو چھوڑا جائے گا۔