پاکستان کے عظیم مصور اورخطاط صادقین کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

پاکستان کے عظیم مصور اورخطاط صادقین کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

پاکستان کے شہرہ آفاق مصور، خطاط اور نقاش، صادقین30جون 1923ء میں ہندوستان کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے ، آزادی پاکستان کے بعد وہ اہل خانہ کے ہمراہ کراچی منتقل ہو گئے، طالب علمی کے زمانے ہی سے صادقین گھروں کی دیواروں پر نقاشی، تصویر کشی اور خطاطی کیا کرتے تھے ،،ان کےفن پاروں کی پہلی نمائش 1954ء میں کوئٹہ میں ہوئی،جس کے بعد یہ سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا ، صادقین نے غالب ، فیض اور اقبال کی شاعری کو بھی انتہائی خوبصورت اور دلکش انداز میں تحریر کیا۔ عظیم مصور نے سینکڑوں فن پارے تخلیق کیے اور ان میں سے زیادہ تر اپنے مداحوں کو بطور تحفہ دے دیا صادقین کے خطاطی اور مصوری کے فن پارے اسٹیٹ بینک کراچی، فیصل مسجد اسلام آباد اور پاکستان کی دیگر تاریخی عمارتوں میں موجود ہیں۔صادقین کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ فرانس کے اعلیٰ سول اعزاز کا حقدار قراردیا گیا۔ جنم دن پر گوگل نے بھی عظیم خطاط کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنا ڈوڈل ایک دن کے لئے تبدیل کردیا

Most Popular