پنیرایک ایسی غذا ہے جس میں جادوئی طاقتیں ہیں۔

پنیرایک ایسی غذا ہے جس میں جادوئی طاقتیں ہیں۔

امریکا کے ماہرین صحت کہا کہنا ہے کہ پنیر جگر کو توانا رکھتے ہوئے اس کے سرطان سے بچاتا ہے۔یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنیر میں موجود ایک مرکب، اسپرمیڈائن جگر کے متاثرہ خلیات کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جگر فائبروسِس، ہیپٹوسیلولرکارسینوما (ایچ سی سی ) کو روکتا ہے جو جگر کے کینسر کی سب سے عام وجہ بھی ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کے دوران چوہوں کو اسپرمیڈائن کھلایا تو حیرت انگیز طور پر ان کی عمر میں 25 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا۔ اگر چوہوں کی طرح یہ انسانوں کی زندگی میں اضافہ کرسکے تو انسان کے 100 برس تک زندہ رہنے کی امید پیدا ہوجائے گی تاہم اسپرمیڈائن کے سپلیمنٹ بنانے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ماہرین نے مزید انکشاف کیا کہ باقاعدگی سے مشروم، سویا، دالیں، مکئی اور مکمل اناج (ہول گرین) کھانے سے بھی زندگی طویل ہوتی ہے ۔ غذائی ماہرین کا اصرار ہے کہ تین اشیا زندگی کو طوالت دے سکتی ہیں، اول کیلوریز کو جسم میں تلف کرنا، دوم گوشت اور دیگر پروٹین میں موجود میتھیونائن امائنو ایسڈ سے گریز اور ریپامائسن جیسی ایک دوا جانداروں کی زندگی بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پنیر میں موجود اسپرمیڈائن اس کا بہترین متبادل ہے۔ اس کے مسلسل استعمال سے انسان کا جگر توانا اور جسم سرطان سے بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔

Most Popular