تنزانیا جنوری سے دواؤں اور خون کی ترسیل کے لئے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون نیٹ ورک شروع کر رہا ہے
تنزانیا جنوری سے دواؤں اور خون کی ترسیل کے لئے دنیا کا سب سے بڑا ڈرون نیٹ ورک شروع کر رہا ہے، جس کی مدد سے جان بچانے کے لئے پیراشوٹ کے ذریعے مطلوبہ سامان دور افتادہ طبی مراکز میں پہنچایا جائے گا، کیلی فورنیا کی زپ لائن کمپنی مشرقی افریقہ کے اس ملک میں ایک ہزار سے زیادہ طبی مراکز میں طبی سامان پہنچانے کے لئے ڈرون کی دو ہزار روزانہ پروازوں کا انتظام کر ے گی، ڈرون کے ذریعے جو ادویات پہنچائی جائیں گی ان میں خون، ویکسین، ملیریا اور ایڈز سے بچاؤ کی دوائیں شامل ہیں، تنزانیا میں اس پروگرام کی کامیابی کے بعد ایک ایسا ہی پروجیکٹ قریبی علاقے روانڈا میں بھی شروع کیا جائے گا، اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والے ڈرون ایک سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتے ہیں، اور مطلوبہ مقامات پر مخصوص قسم کے پیراشوٹ کے ذریعے ادویات اور خون گرا سکتے ہیں