خون آشام چڑیلوں،آسیب ،بھوت اور جن پریت سے ملاقات کی رات ہالو وین نائٹ آج دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے

 خون آشام چڑیلوں،آسیب ،بھوت اور جن پریت سے ملاقات کی رات ہالو وین نائٹ آج دنیا بھر میں منائی جا رہی ہے

اہل مغرب ہوں یا امریکہ کے لوگ ہالو وین سب مناتے ہیں ،،اکتیس اکتوبر کی رات لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں ،،اس رات ناپاک اور پلید قوتوں کا روپ دھار کر ایک دوسرے کو وش کیا جاتا ہے اہل مغرب کا ماننا ہے کہ ہالو وین نائٹ کو شیطانی قوتیں زمین پر اتر آتی ہیں جو انسانوں کو اپنے جیسا سوانگ بھرے دیکھ خوش ہوتی ہیں اور اگر ان کا مناسب استقبال کیا جائے تو سال کے باقی دنوں میں انسان ان کے شیطانی وار سے محفوظ رہتا ہے صدیوں پرانے اس عقیدے کے تحت عیسائی دنیا بھر میں کہیں بھی موجود ہوں ہالو وین نائٹ پر شیطان کے ہرکاروں کو ویلکم کہتے ہیں لیکن اس رات کو سب سے زیادہ یورپ اور امریکہ میں سیلیبریٹ کیا جاتا ہے،اس برس ہالو وین پر مقبول ترین ماسک امریکی ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے جسے ٹرمپکن کا نام دیا گیا ہے

Most Popular