دنیا کی خوبصورتی رنگوں میں پنہاں ہے، اس کی مثال ملتی ہے کولمبیا میں

کولمبیا میں ایک رنگ برنگا دریا واقع ہے جو کہ سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہے۔ اس دریا کا نام ویسے تو کانو کرسٹیلز ہے لیکن اسے اس کے مختلف رنگوں کی وجہ سے پانچ رنگوں کا دریا یا آبی قوسِ قزح والا دریا بھی کہا جاتا ہے۔ اس دریا کو دنیا کا خوبصورت ترین دریا بھی سمجھا جاتا ہے۔ ہر سال جولائی سے نومبر کے دوران اس دریا کو چمکیلے اور حسین رنگوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دریا کے یہ رنگ ایک ماکارینیا کلیویگیرا نامی پودے کی وجہ سے ہیں۔ یہ پودا مختلف رنگوں جیسے کہ سبز، نارنجی، لال، زرد اور نیلے رنگ میں پایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس دریا کا پانی بھی انہی رنگوں میں نظر آتا ہے۔

Most Popular