پنجاب کے مختصر ترین چار رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا،گورنر پنجاب نے وزراء سے حلف لیا۔

پنجاب کے مختصر ترین چار رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا،گورنر پنجاب نے وزراء سے حلف لیا۔

پنجاب کی نگران کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنرہاؤس لاہورمیں ہوئی،، جس میں گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود نے صوبائی وزراء سے حلف لیا،،،چاررکنی مختصرترین کابینہ میں سابق آئی جی طارق پرویز، سابق پرنسپل این سی اے سلیمہ ہاشمی، عارف اعجازاورشمس محمود مرزا شامل ہیں۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی، سابق صوبائی وزراء ور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،، ذرائع کے مطابق اطلاعات اور خزانہ کی ذمہ داریاں نگران وزیراعلیٰ نجم سیٹھی اپنے پاس رکھیں گے۔ سابق آئی جی طارق پرویز کو داخلہ سلیمہ ہاشمی کو تعلیم و صحت اورعارف اعجاز کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انڈسٹری اینڈ کامرس کے محکمے دیئے جانے کا امکان ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular