کراچی کے شہری امن کو ترس گئے . آج بھی شہر کے مخلتف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے شہری امن کو ترس گئے .  آج بھی شہر کے مخلتف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کا سلسلہ جاری ہے۔ رات سے اب تک شہر کے مخلتف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاری موسی لین سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو تشدد کرکے قتل کیا گیا، بغدادی کے علاقے میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا تاہم مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاون سے بھی ایک شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تاہم لاش کی شناخت ساٹھ سالہ محمد یونس کے نام سے کرلی گئی۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular