تحریک انصاف نے نیب کے چیئرمین فصیح بخاری سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود سے کرپشن کے کیسزنہ کھولنے والے کون ہوتے ہیں ۔

تحریک انصاف نے نیب کے چیئرمین فصیح بخاری سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود سے کرپشن کے کیسزنہ کھولنے والے کون ہوتے ہیں ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک کے بڑے کرپشن کیسزمیں سیاستدان ملوث ہیںچیئرمین نیب کرپشن کے کیسز نہ کھولنے والے کون ہوتے ہیں۔انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ چیئرمین نیب کے اس بیان پرسوموٹوایکشن لے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکا کی جنگ سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا، جنگ کو مزید طویل کرنے کیلئے نیٹو سپلائی نہیں کھولی جانی چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کیخلاف سابق امریکی صدر نے بھی بیان دیا ہے لیکن پارلیمنٹ میں بیٹھے حکمران کچھ نہیں کرتے ، ڈرون حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کیخلاف اتحاد کر لیا ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ صدر زرداری اور نواز شریف کے درمیان مک مکا کروانے والے ملک ریاض ہیں۔ راجا رینٹل کو وزیراعظم بنانے میں تمام لوگوں نے خوب پیسہ کمایا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular