لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی، تیل کی عدم فراہمی کے باعث تین پاور سٹیشن جبکہ تکنیکی خرابی کے باعث ایک پاور سٹیشن پھر بند ہوگیا

لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہوسکی، تیل کی عدم فراہمی کے باعث تین پاور سٹیشن جبکہ تکنیکی خرابی کے باعث ایک پاور سٹیشن پھر بند ہوگیا

انرجی مینجمنٹ سییل کےمطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوار بارہ ہزار آٹھ سو ستر میگاواٹ ،طلب سترہ ہزار سات سو چودہ میگاواٹ جبکہ اوسط شارٹ فال چار ہزار اناسی میگاواٹ ہو گیا ہے۔ پن بجلی کی پیداوارچار ہزار چھ سو بیس میگاواٹ ،تھرمل ایک ہزار آٹھ سو چھیالیس میگاواٹ جبکہ آئی پی پیپیزسے چھ ہزارچارسوچارمیگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔ شہروں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شینگ جبکہ دیہی علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،کیپکو ایک سوچالیس میگاواٹ ،اوریئنٹ دوسو تیرہ میگاواٹ اور سفائر جس سے دو سو نو میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی تھی تیل کی عدم فراہمی کے باعث بند ہیں جبکہ فاؤنڈیشن پاور جس سے ایک سو پچھتر میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی تھی تکنیکی خرابی کے باعث بند ہو چکا ہیں اس طرح سات سو سینتیں میگاواٹ بجلی کے مزید خسارے کا سامنا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular