وائے ڈی اے کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی۔ کل سے صوبے بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔

وائے ڈی اے کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی۔ کل سے صوبے بھرمیں احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا۔

ینگ ڈاکٹرزکی گرفتاری اورآئندہ کا لاعہ عمل طے کرنے کے لیے لاہورمیں پی ایم اے کی جنرل کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ایسوسی ایشن کے صدرمہراقبال نے بتایا کہ پولیس کا استعمال کرکے حکومت نے خود معاملے کو خراب کیا جو کہ دہشت گردی ایکٹ ہے اورپی ایم اے اس کی مذمت کرتی ہے۔ مہراقبال کا کہنا تھا کہ حکومت گرفتارڈاکٹروں کو فوری طورپررہا کرے اورسروس سٹرکچرکومذاکرت کے ذریعے حل کرے۔ پی ایم اے کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت سے مذاکرت کے لیے تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے اورکل سے صوبے بھرکے ہپستالوں میں سروس سٹرکچرکے حصول کے لیے احتجاجی تحریک کا اغاز کیا جارہا ہے جس میں روزدوگھنٹےکا علامتی احتجاج کیا جائے گا جبکہ ڈاکٹربازوں پرکالی پٹیاں باندھ کرکام کریں گے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular