پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کےعلاج معالجے کیلئے پاک فوج کے ڈاکٹرزفرائض انجام دینے مختلف اسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔

پنجاب میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کےعلاج معالجے کیلئے پاک فوج کے ڈاکٹرزفرائض انجام دینے مختلف اسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔

لاہور،راول پنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کے مختلف اسپتالوں میں پاک آرمی کے ڈاکٹرز ڈیوٹی دینے پہنچ گئے ہیں ان کے علاوہ سینئر ڈاکٹرز بھی فراض کی ادائیگی کیلئے اسپتالوں میں موجود ہیں ، سینیئر ڈاکٹرکا کہنا ہے کہ انیہں ینگ ڈاکٹرکی طرف سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ متعدد ڈاکٹرز بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں جبکہ چالیس کے قریب ڈاکٹر حراست میں لے لیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کا عمل بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا آج پندرہواں روز ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular