ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے بعد نو سو اٹھارہ نئے ڈاکٹروں نے مختلف ہسپتالوں کو جوائن کرلیا ہے جبکہ پولیس فورس کے ڈاکٹروں کو بھی مختلف ہسپتالوں میں تعینات کردیا گیا۔

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے بعد نو سو اٹھارہ نئے ڈاکٹروں نے مختلف ہسپتالوں کو جوائن کرلیا ہے جبکہ پولیس فورس کے ڈاکٹروں کو بھی مختلف ہسپتالوں میں تعینات کردیا گیا۔

پنجاب میں جاری ینگ ڈاکڑز کی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت نے جامع حکمت عملی پر عملدرامد شروع کردیا ہے۔ پیر کے روز ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں نو سو آٹھارہ نئے ڈاکٹروں کو بھرتی کرلیا ہے۔ بھرتی ہونے والےنئے ڈاکٹروں میں سے چار سو تیس کو لاہور کے سات ہسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد، راولپنڈی، ملتان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے مختلف ہسپتالوں میں چار سو آٹھاسی نئے ڈاکٹر بھرتی کئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب پولیس سمیت صوبے کے تمام محکموں میں موجود ڈاکٹروں کو فوری طور پر محکمہ صحت میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular