اطلاع کے مطابق زلزلے کے بعد یورپی ممالک کے 1000 شہری نیپال میں لاپتہ ہوچکے ہیں

اطلاع کے مطابق زلزلے کے بعد یورپی ممالک کے 1000 شہری نیپال میں لاپتہ ہوچکے ہیں

نیپال میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ رینسج تیرینک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا "ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں یا کہاں ہوسکتے ہیں۔" حکام کے مطابق لاپتہ افراد کو ڈھونڈنا مشکل ہے کیوںکہ ان میں سے بہت سے لوگ اپنے سفارتخانوں سے رابطے میں نہیں رہتے ہیں۔مگر نیپال کی وزارت داخلہ نے اس امر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ یورپی یونین کے اتنے زیادہ شہری لاپتہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق فرانس، اٹلی اور اسپین کے 221 شہری لاپتہ ہیں جبکہ دیگر ممالک ابھی اپنے اعداد وشمار کا حساب کتاب لگا رہے ہیں۔پچھلے ہفتے کو آںیوالے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 6250 افراد ہلاک جبکہ 14357 زخمی ہوچکے ہیں۔ یورپ کے لاپتہ افراد کی تعداد ایک ہزار تک پہنچنے کا گمان ظاہر کیا جا رہا ہے

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular