الطاف حسین کی معذرت ایک بہتر اقدام ہے مگر ملکی سلامتی اور قومی مفاد سے تعلق رکھنے والے معاملات نہایت حسّاس ہوتے ہیں: نواز شریف

 الطاف حسین کی معذرت ایک بہتر اقدام ہے مگر ملکی سلامتی اور قومی مفاد سے تعلق رکھنے والے معاملات نہایت حسّاس ہوتے ہیں:  نواز شریف

الطاف حسین کےفوج سے متعلق بیان پروزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسےغیرمحتاط بیانات قومی اداروں کا وقار مجروح کرتے ہیں ۔ان بیانات سے عوام کے جذبات اوراحساسات کوبھی ٹھیس پہنچتی ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے مزید کہاکہ قومی مفاد سے متعلق معاملات نہایت حساس ہیں ان کےبارے میں پوری ذمہ داری سے بات کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ فوج کی ساکھ اوراحترام کا خیال رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے۔ تاہم ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے معذرت کو بہتر قدم قرار دیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا میڈیا کو ملک کے آئین اور قانون کے مطابق ضابطہ اخلاق کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے اوراس امرکویقینی بنایا جائے کہ غیر ذمہ دارانہ اورقومی مفاد کے خلاف بیانات کی تشہیرنہ ہو۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular