ایم کیوایم کوغدارقراردےکرہرطرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں: الطاف حسین

 ایم کیوایم کوغدارقراردےکرہرطرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں: الطاف حسین

اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ذمے دارکتنی ہی غفلت کامظاہرہ کریں، وہ قیادت سےعلیحدگی کی بات نہیں کریں گے، تحریک کی قیادت کرتے رہیں گے، اور آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ان پر مقدمات کی باتیں کی جا رہی ہیں، تقریرکوجوازبناکرایم کیوایم کے خلاف الزامات کاطوفان کھڑاکردیاگیا،ان کے خطابات پرپابندی کیلیے ٹی وی چینلزکوحکمنامے جاری کیے جارہے ہیں، ان کیخلاف آرٹیکل چھے کے تحت مقدمہ قائم کیاجاتاہے تو شوق سے کیا جائے، متحدہ کوکالعدم قرار دیا جاتا ہے تو بھی شوق سے کیاجائے،ان کا کہنا تھا کہ فوج کے بارے میں کئی سیاسی رہنماؤں نے غیرمناسب خیالات کااظہارکیالیکن انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، الطاف حسین نے کہا کہ ان کا اور عوام کا رشتہ قائم ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا ، جتنا پروپیگنڈا کیاجائے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ایم کیوایم کوغدارقراردےکرہرطرف سے کچلنے کی کوشش کی جارہی ہیں-

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular