باکسنگ کی دنیا کا سب سےبڑا مقابلہ آج امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے جا رہا ہے

باکسنگ کی دنیا کا سب سےبڑا مقابلہ آج امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں ہونے جا رہا ہے

امریکہ سےتعلق رکھنے والے فلاڈ مے ویدر کا وزن ایک سو چھیالیس پاؤنڈز ہے اور وہ اب تک کو ئی باؤٹ نہیں ہارے ،مے ویدر کل سینتالیس مقابلے لڑ چکے ہیں فلپائن کے مینی پیکیو نے اب تک چونسٹھ مقابلوں میں حصہ لیا ہے جن میں سے ستاون جیتے ،پانچ ہارے اور تین ڈرا کیے ہیں ،مینی پیکیو کا وزن ایک سو پینتالیس پاؤنڈز ہےمینی پیکیو اور مے ویدرنے گزشتہ شب نہ صرف اپنا ٹریک ریکارڈ میڈیا کے سامنے پیش کیا بلکہ لاس ویگاس کے نویڈا ہال میں اپنا وزن بھی کرایا،مینی پیکیو کا تعلق فلپائن سے ہے اور دس کروڑ فلپائنی عوام اس وقت شدت سے اس باؤٹ کے منتظر ہیں ،دوسری جانب مے ویدر امریکی ہیں اور باکسنگ دیوانے ان کے بھی مداح ہیں،ورلڈویلٹر ویٹ ٹائٹل کیلیے لڑی جانیوالی یہ باؤٹ اس صدی کی سب سے بڑی باؤٹ قرار دی جا رہی ہے ،مے ویدر کو اس باؤٹ سے ساٹھ ملین ڈالر جبکہ مینی پیکیو کو چالیس ملین ڈالر انعامی رقم ملے گی

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular