تبدیلی کانعرہ لگانے والوں نے رحیم یارخان میں سرکاری سکول پرقبضہ کرلیا

تبدیلی کانعرہ لگانے والوں  نے رحیم یارخان میں سرکاری سکول پرقبضہ کرلیا

رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پورہ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بچوں کامستقبل تاریک کرنے کیلئے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پرقبضہ کرلیا،،،،پارٹی رہنماؤں نے سرکاری سکول کا اصل رنگ ختم کرکے وہاں سفیدی کرادی اورکمروں میں مخدوم معاذ ہاشمی سمیت دیگر رہنماؤں کی تصاویر آویزاں کر دیںسرکاری سکول کے اساتذہ پہلے ہی گھربیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں جس کا ای ڈی او نے بھی نوٹس نہ لیا اورمجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیاہل علاقہ نے سکول کوواگزار کرانے کیلئے انتظامیہ کودرخواست کی لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی،اسے پارٹی رہنماؤں کی دیدہ دلیری کہیں یا انتظامیہ کی ملی بھگت،سکول پرقبضہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کا مستقبل تاریک ہورہا ہے اوروہ پڑھنےسے قاصر ہیں،اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سکول کوقبضہ مافیاسے واگزار کراکر تدریسی عمل بحال کیا جائے اورگھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular