جوڈیشل کمیشن نے نبیل گبول،نجم سیٹھی، جاوید اقبال اورحامد میرسمیت چودہ گواہوں کو چھے مئی کو طلب کر لیا

جوڈیشل کمیشن نے نبیل گبول،نجم سیٹھی، جاوید اقبال اورحامد میرسمیت چودہ گواہوں کو  چھے مئی کو طلب کر لیا

جوڈیشل کمیشن نےتحریک انصاف کےتجویزکردہ گواہوں کونوٹس جاری کر دیئے۔عدالتی کمیشن نے تحریک انصاف کے تجویز کردہ چودہ گواہوں کو چھے مئی کو طلب کر لیا ۔ان میں نیبیل گبول،سابق نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی،سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اقبال اور سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری راو افتخار شامل ہیں ۔ جبکہ سینئر صحافی حامد میر،پنجاب کے الیکشن کمشنر اور پرنٹنگ کارپوریشن کراچی لاہور اور اسلام آباد کے مینجینگ ڈائریکٹرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پوسٹل فاونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر،صوبہ سندھ کے صوبائی الیکشن کمشنر،چئیرمین نادرا عثمان یوسف مبین اور مظفر رضوی کو طلب کیا ہے-

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular