خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے12دہشتگرد ہلاک اور7زخمی

خیبرایجنسی میں  جیٹ طیاروں کی بمباری سے12دہشتگرد ہلاک  اور7زخمی

ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج کی کارروائیاں جاری ہیں اورانہیں چپے چپے پرکامیابیاں مل رہی ہیں، ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا،جیٹ طیاروں کی بمباری سے 12دہشتگرد ہلاک جبکہ سات زخمی ہوگئے ،کارروائی میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوئے،خیبرایجنسی میں پاک فوج کی کارروائیوں کے دوران اب تک سینکڑوں دہشتگرد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں جبکہ پاک فوج نےاہم مقامات کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا ہے۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular