سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے قافلے پر حملہ, پانچ دہشتگرد مارے گئے

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار  کے قافلے پر حملہ,  پانچ  دہشتگرد مارے گئے

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار بن قاسم پولیس اسٹیشن سے قائد آباد پولیس اسٹیشن کی جانب روانہ ہوئے، جہاں ملزمان نے ان کا تعاقب کیا اور لنک روڈ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکا،راؤ انوار بکتر بند گاڑی میں سوار تھے ،جس کے باعث وہ مکمل طور پر محفوظ رہے، ایس ایس پی کے قافلے پر حملے کے بعد ان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ حملہ آور مارے گئے - سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انور کے مطابق وہ ڈی ایس پی فتح محمد پر حملے کے مقام کا جائزہ لینے جارہے تھے، جب دہشت گردوں نے حملہ کیا، انہوں نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں، ملزمان نے بلٹ پروف گاڑیوں پرفائرنگ کی، جس سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا، مقابلے کے دوران کچھ ملزمان فرارہوگئے،جمعرات کو ایس ایس پی راؤ انوار نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا،جس میں انہوں نے دہشت گردوں کا تعلق ایم کیوایم سے ظاہر کرتے ہوئے ان کے بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے تربیت یافتہ ہونے کا انکشاف کیا تھا،جبکہ اس سے پہلے بھی راؤ انوار کو دہشتگردوں کی جانب سے کئی بار دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں-

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular