شہر قائد میں فائرنگ اور پرُتشدد واقعات کے دوران4افراد جاں بحق جبکہ 5چ زخمی

شہر قائد میں فائرنگ اور پرُتشدد واقعات کے دوران4افراد جاں بحق جبکہ 5چ زخمی

کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر5 ڈی سے نوجوان کی تشدد زدی نعش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق مقتول کو اغوا کے بعد تشدد اور گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ فیڈرل بی ایریا بلاک 15 سے خاتوں کی گلا کٹی نعش برآمد ہوئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ فرزانہ کے نام سے ہوئی۔ لیاری کے علاقے لی مارکیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ گلشن حدید میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور دو اہلکاروں کے قاتلوں کی تلاش میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران دس افراد کو حراست میں لیا گیا۔ آپریشن ڈی ایس پی فتح محمد اور دو اہلکاروں کے قاتلوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، پولیس کے مطابق آپریشن میں پولیس کو اہم شواہد مل گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں سیاسی جماعت کے کارکن بھی شامل ہیں۔ ایس ایس پی پیر محمد شاہ کے مطابق گلشن حدید میں آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے افراد سے نائن ایم ایم اور تیس بور پسٹل برآمد ہوئے۔ دوسری جانب ایس ایس پی فداحسین کی سربراہی میں جاوید ناگوری کے ڈیرے پر حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش میں لیاری کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular