لیاری نیا آباد میں صوبائی وزیر سندھ جاوید نا گوری کے ڈیرے کے قریب دستی بم حملہ، بھائی جاں بحق ،5 افراد زخمی

 لیاری نیا آباد میں صوبائی وزیر سندھ جاوید نا گوری کے ڈیرے کے قریب دستی بم حملہ، بھائی جاں بحق ،5 افراد زخمی

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں لیاری نیا آباد میں صوبائی وزیر سندھ جاوید نا گوری کے ڈیرے کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا اور پھر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ، حملے میں جاوید نا گوری کے بھائی اکبر ناگوری اور تین پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، اکبر نا گوری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ، دیگر زخمیوں میں پولیس سب انسپکٹر سلیم ،کانسٹیبل جہانزیب اور شہریار بھی شامل ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد کا کہنا تھا کہ واقعے میں لیاری گینگ وار کا وسعی اللہ لاکھو گروپ ملوث ہے، واقع گینگ وار کے خلاف لیاری میں جاری آپریشن کا ردعمل ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نےاکبر نا گوری کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے اور آئی جی سے فوری رپورٹ طلب کرکے ملزموں کی فوری گرفتاری کاحکم دےدیا، ادھر وزیرٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی کا کہنا ہے کہ جاوید ناگوری کے بھائی پر حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،حملے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular