ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر بدستور جاری ہے

ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر بدستور جاری ہے

موسمیاتی پنڈتوں نے آئندہ چوبیس گھںٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ہفتے کی شام اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات کے علاقے بادلوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، تاہم محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ تین تا چار روز تک بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی گئی، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت چودہ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس درجے سینٹی گریڈ رہے گا۔ گرمیوں کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کیلئے چشموں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے گرمیوں کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی آنکھوں کو دھوپ سے بچانے کیلئے چشموں کا استعمال بھی بڑھ گیا ہے ۔طبی ماہرین کہتےہیں کہ عینک کے استعمال سے آنکھیں گردو غبار اور سورج کی تپش سے بچی رہتی ہیں ۔تاہم غیر معیاری عینک کے استعمال سے آنکھیں خراب ہو نے کا اندیشہ موجود رہتا ہے ۔ملک ارشدعاصم کی رپورٹ

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular