میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا

 میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ  کیا

ڈپٹی اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت بلوچستان اسمبلی کااجلاس شروع ہوا تو صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف ایک قرار داد پیش کی جس میں ایم کیو ایم کے افواج پاکستان کیخلاف بیان کی بھرپور مذمت کی گئی ،بعد ازاں ایوان نے وہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی قرار داد میں کہا گیا کہ ایم کیوایم نےپورے کراچی کویرغمال بنایاہواہے،فوج ملک کےبقا کی جنگ لڑرہی ہے،،فوج نے بےشمارقربانیاں دی ہیں،الطاف حسین کی تقریر آرٹیکل کےزمرےمیں آتی ہے، قرار داد میں مزید کہا گیا کہ افواج پاکستان کیخلاف کسی قسم کی ہرزہ سرائی قبول نہیں ،ایم کیو ایم پر پابندی کا مطالبہ بھی قرار داد کے متن میں شامل تھا،، قرار داد میں کسی بھی جگہ ایم کیو ایم کا نام استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ایک لسانی تنظیم کہہ کر مخاطب کیا گیا

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular