نائجیریا فوج نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند گروہ بوکو حرام کی قید سے مزید234 خواتین اور بچوں کو رہا کرالیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فوجی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمال مشرق علاقے سیمبیسا کے متعدد دیہات میں دہشتگرد تنظیم بوکوحرام کے ٹھکانوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری ہے،اس آپریشن کے دوران کورئی کنڈونگا دیہات میں موجود بوکوحرام کے ٹھکانوں سے مزید یرغمال دو سو چونتیس خواتین اور بچوں کو رہا کرا لیا گیا ہے،،جنگلات میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے دوران دو روز قبل تین سو خواتین اور لڑکیوں کوبازیاب کرایا گیا تھا،تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ رہا ہونے والوں میں گذشتہ سال اپریل میں اغوا ہونے والی چیبوک سکول کی دو سو سے زائد طالبات میں سے کوئی شامل ہے یا نہیں۔

About the author /

Waqt News

Waqt News Web Team

Most Popular